Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / امیدوار کے پرچہ نامزدگی کے عدم ادخال پر بی جے پی برہم

امیدوار کے پرچہ نامزدگی کے عدم ادخال پر بی جے پی برہم

چینائی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی تملناڈو یونٹ نیلگیریز میں اپنے ایک امیدوار کے پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے پر سخت برہم ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے برہم حامیوں کا کہنا ہے کہ اس میں کہیں نہ کہیں کوئی سازش ضرور ہے اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ پارٹی کو اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنا چاہیئے تاکہ پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے کے معاملہ

چینائی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی تملناڈو یونٹ نیلگیریز میں اپنے ایک امیدوار کے پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے پر سخت برہم ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے برہم حامیوں کا کہنا ہے کہ اس میں کہیں نہ کہیں کوئی سازش ضرور ہے اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ پارٹی کو اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنا چاہیئے تاکہ پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے کے معاملہ کو برسر عام کیا جائے۔ نیلگیریز ایک ایسی نشست ہے جسے کسی بھی امیدوار کے لئے ’’ جیتنے والا حلقہ ‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔ دریں اثناء امیدوار گرو مورتھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر وقت پر نہیں پہنچ سکے کیونکہ راستے میں ان کی کار خراب ہوگئی تھی لیکن گرو مورتھی کی بات ماننے کوئی تیار نہیں۔ مزید برآں بی جے پی کے منتظر امیدوار ڈی انبراسن کو بھی کم و بیش اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی نے اس سلسلہ میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

مغربی بنگال میںجعلی ووٹرس شناختی کارڈس ضبط
کولکتہ۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اس علاقہ میں ضبط شدہ جعلی ووٹرس شناختی کارڈس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ دریں اثناء اسسٹنٹ چیف الیکٹورل آفیسر امیت جیوتی بھٹا چاریہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انہیں جعلی ووٹرس شناختی کارڈس کے بارے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہے اور ہم اس معاملہ کی زبردست جانچ پڑتال کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ خاطیوں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT