Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / امید ہے ہندو ’مضرت رساں عناصر‘ پر لگام کسی جائے گی : محبوبہ مفتی

امید ہے ہندو ’مضرت رساں عناصر‘ پر لگام کسی جائے گی : محبوبہ مفتی

نئی دہلی ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ بہار الیکشن کے نتائج نے فرقہ پرست عناصر کو جواب دینے میں ’’زبردست کام‘‘ کیا ہے، صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے آج امید ظاہر کی کہ ہندومت کے نام پر سرگرم ’’مضرت رساں عناصر‘‘ پر لگام لگائی جائے گی، اور ان کا تقابل آئی ایس آئی ایس کے عناصر کے ساتھ کیا جو اسلام کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ محبوبہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد کا بنیادی مقصد مسئلہ کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے امن اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔ وہ یہاں ایچ ٹی لیڈرشپ سمٹ میں مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا: ’’ہمارے ملک میں رواداری ہماری طاقت ہے اور اگر ہم ان نام نہاد اضافی عناصر کو نہیں روکتے ہیں تو وہی کچھ ہوگا جو شام، افغانستان، عراق میں ہورہا ہے، کیونکہ وہ بھی ایسے ہی فضول عناصر ہیں جو اسلام کے نام کا بیجا استعمال کررہے ہیں۔ لہٰذا ہمارے ملک میں بھی ایسے عناصر ہیں جو ہندومت کے نام کا غلط استعمال کررہے ہیں اور وہ اس کا تقابل قومیت سے بھی کرتے ہیں جو بدتر ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT