Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش عدالت میں پیش ہونے کے قابل

امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش عدالت میں پیش ہونے کے قابل

ڈھاکہ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے قید خانے کے عہدیداروں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی بنگلہ مطیع الرحمن نظامی عدالت میں پیش ہونے کیلئے بالکل درست حالت میں ہے ۔ دس دن قبل خصوصی ٹریبونل نے ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمہ کا فیصلہ ان کی بیماری کے پیش نظر ملتوی کردیا تھا ۔ قید خانے کے نمائندے نے میڈیا سے کہا کہ نظامی کی تازہ ترین طبی رپورٹ کے بموجب ان کی جسمانی حالت مستحکم ہے اور وہ عدالت میں حاضر ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT