Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / امیرپیٹ انٹر چینج میٹرو اسٹیشن پر کئی خصوصی تعمیرات

امیرپیٹ انٹر چینج میٹرو اسٹیشن پر کئی خصوصی تعمیرات

مسافرین کیلئے سہولت بخش بنانے ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کی توجہ

حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) دو لاکھ مربع فٹ پر پھیلا ہوا، امیر پیٹ انٹر چینج میٹرو اسٹیشن ملک کا ایک بڑا میٹرو اسٹیشن ہے جہاں ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل (حیدرآباد) کی جانب سے کئی خصوصی تعمیراتی کام انجام دیئے جارہے ہیں تاکہ مسافرین کو بہتر سہولتیں حاصل ہوں۔ اس اسٹیشن کو منفرد انداز میں تعمیر کیا گیا ہے تاکہ دو کاریڈرس (کاریڈر ۔ 1 ، میاں پور تا ایل بی نگر اور کاریڈر ۔ 3 ، ناگول تا شلپارامم پر کمیوٹرس کے انٹر چینج میں سہولت اور آسانی ہوسکے۔ اس اسٹیشن پر تمام سہولتوں کو مسافرین کیلئے سہولت بخش انداز میں تعمیر کیا گیا ہے اور مسافرین ایک کاریڈر سے دوسرے کاریڈر کو آسانی کے ساتھ جاسکتے ہیں۔ ایل اینڈ ٹی کی ان ۔ ہاؤز ٹیم کی جانب سے ڈیزائن کئے گئے اور انجام دیئے گئے اس اسٹیشن کی لمبائی 142 میٹر اور چوڑائی 40 میٹر ہے۔ اس میں ریٹیل آؤٹ لیٹس، انٹرٹینمنٹ زونس اور کنوینینس آؤٹ لیٹس ہوں گے۔ کنکورس ان پیڈ لیول کو ایک لین سے دوسری لین کو کراس کرنے کے لئے پیدل راہروؤں کی جانب سے استعمال کیا جائے گا۔ اس لیول میں داخلہ کے لئے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس لیول پر کنوینینس اسٹورس، اے ٹی ایم، ٹکنیکل اسٹاف کیلئے آفیسس اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ کنکورس لیول پر تمام ٹکنیکل رومس، آٹو میٹک فیر کلکشن گیٹس، ٹکنک رومس وغیرہ ہوں گے۔ اس اسٹیشن کے اصل علاقہ کو براؤن گرانائیٹ فلورنگ سے خوبصورت بنایا گیا ہے۔ اس انٹیگریٹیڈ اسٹیشن پر 8 لفٹس، 16 اسکیلیٹرس اور خاطر خواہ تعداد میں اسٹیرکیسیس ہیں۔ یہاں ایک لاکھ لیٹر کپاسٹی کے فلی آٹو میٹیڈ سمپس ہیں اور برقی بچت سسٹم کے ساتھ ایر کنڈیشننگ فراہم کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ ہر روز 40 ہزار پاسنجرس اس اسٹیشن کو استعمال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT