Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / ’’امیر قطر میرے اچھے دوست اور شریف النفس انسان ‘‘: ٹرمپ

’’امیر قطر میرے اچھے دوست اور شریف النفس انسان ‘‘: ٹرمپ

واشنگٹن۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج وائیٹ ہاؤز میں امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کا خیرمقدم کیا، حالانکہ صرف ایک سال قبل ہی ٹرمپ تھے۔ قطر حکومت پر دہشت گردی کو مالیہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اوول آفس میں آج انہوں نے امیر قطر کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں اپنا بہترین دوست اور ایک شریف النفس انسان قرار دیا۔ بعدازاں وائیٹ ہاؤز سے جاری ایک بیان کو بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں دونوں قائدین نے کچھ تجارتی معاہدوں کو قطعیت دینے کے موضوع پر بات چیت کی جس کی وجہ سے زائد از 50,000 امریکی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ دونوں نے شام، ایران اور روس کے بارے میں بھی بات چیت کی، البتہ تجارتی معاہدے کس نوعیت کے ہوں گے، ان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT