Monday , December 18 2017
Home / دنیا / امیزن کے نئے دفتر کے قیام سے سینکڑوں ملازمتوں کے مواقع

امیزن کے نئے دفتر کے قیام سے سینکڑوں ملازمتوں کے مواقع

بوسٹن ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آن لائن ریٹیل کمپنی امیزن آئندہ موسم بہار میں بوسٹن میں اپنا نیا دفتر قائم کرے گی جس کے ذریعہ مزید 900 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ کمپنی نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فورٹ پوائنٹ چیانل سے متصلہ ایک عمارت میں 14000 مربع میٹر کے رقبہ والی جگہ دفتر کے لیے لیز پر حاصل کی گئی ہے جس کے بعد کمپنی کے الیکزا ۔و ائس ۔ اکٹوٹیٹیڈ ٹکنالوجی ، لاجسٹکس اور دیگر کاروبار کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے سینکڑوں نئی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ بوسٹن کے بیک بے اور کیمبرج کینڈل اسکوائر میں بھی امیزن کے دفاتر کام کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT