Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / امینہ غریب فیکم ماریشس کی پہلی خاتون صدر

امینہ غریب فیکم ماریشس کی پہلی خاتون صدر

پورٹ لوئی 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ماریشس نے آج امینہ غریب فیکم کو آج جزیری ملک کا پہلا خاتون صدر نامزد کیا ہے اور اس طرح امینہ اس ملک میں صدارت کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔ امینہ بین الاقوامی سطح پر ایک نامور سائنسداں اور بیالوجسٹ ہیں۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر کے عہدہ پر اُن کی تقرری کا آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ اپوزیشن نے بھی اُن کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح ووٹنگ اب محض ایک رسمی عمل بن کر رہ گئی ہے۔ توقع ہے کہ جمعہ کو وہ اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گی۔ 56 سالہ امینہ غریب فکیم جزیری ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی جس نے 1968 ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔ سابق صدر کیلاش پریاگ بھی جمعہ کے روز ہی اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوں گے جنھوں نے 2012 ء میں صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ اُنھیں ملک کی سابق لیبر پارٹی نے وزیراعظم نوین رام غلام کی قیادت میں صدر کا عہدہ تفویض کیا تھا۔ گزشتہ انتخابات آئینی اصلاحات کے موضوع پر لڑے گئے تھے جس میں ملک کے صدر کے اختیارات کو مستحکم بنانے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ ماریشس افریقہ کا ایک امیر ترین اور بدعنوانیوں سے پاک ملک تصور کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT