Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / امین پور علاقہ سے خاتون کی نعش برآمد

امین پور علاقہ سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) چندا نگر پولیس نے امین پور علاقہ سے ایک خاتون کی نعش برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کا قتل کردیا گیا ہے ۔ جس کے داہنے ہاتھ پر گہرہ زخم پایا جاتا ہے ۔ انسپکٹر چندا نگر مسٹر واسو نے بتایا کہ 30تا 35 سالہ خاتون جو پیشہ سے کچرہ چنے ولی تھی ۔ اس کی نعش کو مقامی افراد نے آج صبح پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مقام پر پہونچکر پنچنامہ کیا اور اس خاتون کی شناخت چناری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اس قتل کے تعلق سے کچھ کہا جاسکتا ہے ۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT