Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / امیٹھی سے سمرتی ایرانی بی جے پی امیدوار ، جاوید جعفری کوعام آدمی کا ٹکٹ

امیٹھی سے سمرتی ایرانی بی جے پی امیدوار ، جاوید جعفری کوعام آدمی کا ٹکٹ

نئی دہلی ۔ 31 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نائب صدر سمرتی ایرانی لوک سبھا حلقہ امیٹھی سے پارٹی امیدوار ہوں گی جہاں اُن کا مقابلہ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی سے ہوگا ۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں آج یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اس دوران فلم اداکار جاوید جعفری کو عام آدمی پارٹی نے لکھنو سے امیدوار نامزد کیا ہے اور وہ بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ سے مقابلہ کریں گے ۔ عام آدمی پارٹی نے 22لوک سبھا حلقوں کیلئے امیدواروں کی 13 ویں فہرست آج جاری کی۔ بہار میں انور عالم کو حلقہ مادھے پورہ سے امیدوار مقرر کیا گیا ہے جہاں کی نمائندگی جنتادل یو سربراہ شردپوار کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT