Tuesday , December 11 2018

امیٹھی میں آندھی سے 4 افرا د ہلاک

امیٹھی ۔20اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع امیٹھی کے کئی علاقوں میں کل شام چلنے والی طاقتور آندھی سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ آندھی نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ۔ دو افراد موہن گنج اور دو افراد کامرولی پولیس اسٹیشن کے دائرے کار میں ہلاک ہوگئے ۔ شدید آندھی سے درخت ‘ برقی ستون جڑوں سے اکھڑ کر گرگئے۔ ہورڈنگس اور جھونپڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ سرکاری اور خانگی جائیدادوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ مہلوکین کی شناخت ہوچکی ہے ۔ پولیس کے بموجب جگدیشپور پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں کئی افراد آندھی سے زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT