Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / امیٹھی کے 8حلقوں میں دوبارہ رائے دہی کروانے بی جے پی کا مطالبہ

امیٹھی کے 8حلقوں میں دوبارہ رائے دہی کروانے بی جے پی کا مطالبہ

لکھنؤ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی نے الزام عائد کیا کہ امیٹھی حلقہ انتخاب کے آٹھ پولنگ بوتھس پر دھاندلیاں ہوئی ہیں لہٰذا وہاں دوبارہ رائے دہی کروائی جائے۔ یاد رہے کہ سمرتی ایرانی کو کانگریس کے راہول گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ دریں اثناء ایک عہدیدار نے بتایا کہ چہارشنبہ ک

لکھنؤ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی نے الزام عائد کیا کہ امیٹھی حلقہ انتخاب کے آٹھ پولنگ بوتھس پر دھاندلیاں ہوئی ہیں لہٰذا وہاں دوبارہ رائے دہی کروائی جائے۔ یاد رہے کہ سمرتی ایرانی کو کانگریس کے راہول گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ دریں اثناء ایک عہدیدار نے بتایا کہ چہارشنبہ کو رائے دہی کے روز کانگریس ورکرس نے ووٹرس کو راغب کرنے کی
کوشش کی تھی

اور اس طرح بوگس ووٹنگ کے امکانات موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ایجنٹس نے جو اطلاع دی ہے اس کے مطابق 8 پولنگ بوتھس پر کانگریسی نمائندوں نے ووٹرس کو کانگریس کو ووٹ دینے راغب کیا تھا۔ اس سلسلہ میں ایک شکایت الیکشن کمیشن کو بھی روانہ کی گئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ راہول گاندھی کو امیٹھی حلقہ انتخاب سے 2004ء اور 2009ء میں کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن اب کی بار ان کا مقابلہ سمرتی ایرانی اور کمار وشواس سے ہے جو یقینا سخت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT