Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / اناؤ مقدمہ : بی جے پی ایم ایل اے اور منہ بولے بھائی کی جانب سے عصمت ریزی اور لڑکی کو فروخت کرنے کا الزام

اناؤ مقدمہ : بی جے پی ایم ایل اے اور منہ بولے بھائی کی جانب سے عصمت ریزی اور لڑکی کو فروخت کرنے کا الزام

لکھنؤ ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)حکومت یو پی کے علاقہ اناؤ میں لڑکی کے والد کی موت کے بعد ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سنگر نے اس لڑکی کی جو اسے بھائی کہتی تھی کئی بار عصمت ریزی کے بعد اسے فروخت کردیا ۔ متاثرہ کا دعویٰ ہے کہ وہ کلدیپ سنگھ سنگر رکن اسمبلی کو بھیا پکارتی تھیں لیکن اس کے منہ بولے بھائی نے اس کی کئی بار عصمت ریزی کرنے کے بعد اسے دوسرے شخص کے ہاتھ فروخت کردیا اور اسے دھمکی بھی دی کہ اگر وہ اس واقعہ کا کسی کے سامنے انکشاف کرے تو اس کے والد اور پورے ارکان خاندان کو قتل کردیا جائے گا ۔

 

کانگریس کا کٹھوا، اناؤ عصمت ریزی
واقعات کا بی جے پی پر الزام
نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے بی جے پی پر اناؤ اور کھٹوا عصمت ریزی واقعا ت کا مذہب کے منشور کے ذریعہ جائزہ لینے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہیکہ بی جے پی کی ذہنیت جو خواتین کو مساوی نہیں سمجھتی ، اس کی ذمہ دار ہے۔ کانگریس نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ رکن پارلیمنٹ بی جے پی کا تبصرہ تمام ہندوستانیوں کی توہین ہے۔

TOPPOPULARRECENT