Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / اناج کے حصول کیلئے آدھار کارڈ لازمی

اناج کے حصول کیلئے آدھار کارڈ لازمی

عوامی نظام تقسیم ، غذائی سلامتی قانون کے تحت 1.4 لاکھ کروڑ سبسیڈی
نئی دہلی ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پکوان گیس ایل پی جی کے بعد حکومت نے آج راشن دکانوں سے سبسیڈی والے اجناس کے حصول کیلئے آدھار کو لازمی قرار دیا ہے ۔ غذائی سلامتی قانون کے تحت حکومت نے  1.4 لاکھ کروڑ کی سبسیڈی کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ حکومت نے ان افراد کو مہلت دی ہے جنہوں نے اب تک اپنا آدھار کارڈ نہیں بنایا ہے ۔ /30 جون تک آدھار کیلئے وہ بائیو میٹرک منفرد شناخت نمبر حاصل کرلیں ۔ حکومت نے اس سلسلے میں اعلامیہ میں بھی جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ /30 جون کے بعد جو کوئی آدھار کارڈ نہیں رکھے گا اسے سبسیڈی پر غذائی اجناس دستیاب نہیں ہوں گے ۔ قومی غذائی سلامتی قانون کے تحت حکومت فی کس ہر ماہ 5 کیلو غذائی اجناس فراہم کررہی ہے ۔ یہ اناج 1 تا 3 روپئے فی کیلو دستیاب رہے گا اور اس اسکیم سے 80 کروڑ عوام مستفید ہوں گے ۔ محکمہ غذا و صارفین امور نے آدھار قانون کے تحت /8 فبروری کو اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کی بنیاد پر ہر شخص کو آدھار کارڈ رکھنا لازمی ہے اور اس کارڈ کی مدد سے ہی عوامی نظام تقسیم سے اجناس حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ اعلامیہ /8 فبروری سے نافذ العمل ہوچکا ہے اور تمام نئے استفادہ کنندگان پر بھی اس کا اطلاق عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT