Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / اناؤ کیس : ملزم رکن اسمبلی کی پولیس تحویل

اناؤ کیس : ملزم رکن اسمبلی کی پولیس تحویل

لکھنؤ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اناؤ عصمت ریزی کیس کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو آج 7 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ سی بی آئی نے سینگر کو کل گرفتار کیا تھا۔ اس دوران تحقیقاتی ایجنسی نے اس کیس میں ایک اور گرفتار کرتے ہوئے ششی سنگھ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ششی سنگھ پر الزام ہے کہ وہی متاثرہ لڑکی کو رکن اسمبلی تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔ سینگر سے سی بی آئی نے کل تقریباً 15 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ الہ آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد ایجنسی نے انہیں حراست میں لیا تھا۔ ہائیکورٹ نے یوپی پولیس کی جانب سے کارروائی میں تاخیر پر سرزنش کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ خاطی کے بجائے متاثرہ لڑکی کے والد کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT