Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / اناپورنا اسٹوڈیو میں آتشزدگی فلم سیٹ خاکستر

اناپورنا اسٹوڈیو میں آتشزدگی فلم سیٹ خاکستر

حیدرآباد ۔ 13نومبر ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ انا پورنا اسٹوڈیو میں آج شام اچانک آتشزدگی سے شدید بے چینی پھیل گئی ۔ تاہم اس مہیب آتشزدگی کی واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے سیٹ تیارکیا گیا تھا جو اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ ذمہ داروں نے فوری بنجارہ ہلز پولیس اور آتش فرو عملہ کو طلب کرلیا جہاں 4فائر انجن گاڑیوں نے تقریباً ایک گھنٹہ طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ اس دوران فلم کا سیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ فلم نگر سے 2‘ صنعت نگر اور سکندرآباد سے ایک ایک فائر انجن گاڑی نے آگ پر قابو پانے میں اپنا رول ادا کیا ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔پولیس کو شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب ہوئی ہوگی ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT