Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اناہزارے کو وجئے واڑہ کا دورہ کرنے کا مشورہ

اناہزارے کو وجئے واڑہ کا دورہ کرنے کا مشورہ

حکومت اے پی پر مجسمہ گاندھی کو منہدم کرنے کا الزام ، وی ہنمنت راؤ کی سماجی جہد کار سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے سماجی جہد کار انا ہزارے سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی جانب سے وجئے واڑہ میں رسم رونما کیے گئے مجسمہ گاندھی کو حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے منہدم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں وجئے واڑہ کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ان کے ساتھ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین شہرت یافتہ کامیڈین دولت رام کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ آج اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ اناہزارے نے دورہ کرنے کے معاملے میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این راگھوویرا ریڈی اور قائد اپوزیشن آندھرا پردیش انا ہزارے کا وجئے واڑہ میں پرجوش استقبال کریں گے ۔ مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ پشکراو اور ترقیاتی کاموں کے نام پر وجئے واڑہ میں منادر ، درگاہوں ، قبرستانوں کو نقصان پہونچانے کے ساتھ ساتھ مجسمہ گاندھی جی کو منہدم کردیا گیا ہے ۔ جس کے خلاف وہ حیدرآباد میں اور آندھرا پردیش کے کانگریس قائدین وجئے واڑہ میں احتجاجی دھرنے منظم کرچکے ہیں ۔ آر ایس ایس وشوا ہندوپریشد اور ہندو مذہبی رہنماوں نے انہدامی کارروائی کے خلاف وجئے واڑہ میں احتجاجی دھرنا منظم کیا تاہم مجسمہ گاندھی جی کے انہدام کے خلاف کسی نے بھی ایک لفظ بولنا مناسب نہیں سمجھا ہے جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں انہوں نے اس انہدامی کارروائی کے خلاف رالے گاؤں سدی مہاراشٹرا پہونچکر انا ہزارے سے ملاقات کرچکے ہیں اور انا ہزارے نے مصروفیات کے باوجود وجئے واڑہ پہونچنے کا تیقن دیا ۔ تلگو دیشم حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے ۔ اور اس مہم میں کانگریس کامیاب بھی ہورہی ہے عوام کانگریس پر بھروسہ کررہے ہیں ۔ مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گاندھی جی سے متاثر ہو کر سوچھ بھارت مہم شروع کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں جب کہ ان کے حلیف ترقیاتی کے نام پر منادر ، مساجد اور درگاہوں کے علاوہ گاندھی جی کے مجسمہ کو نقصان پہونچایا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT