Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / انایا شربسول ایوارڈ میں تاریخی کارنامہ سے ایک قدم دُور

انایا شربسول ایوارڈ میں تاریخی کارنامہ سے ایک قدم دُور

لندن۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش بولر انایا شربسول نے اپنے ملک کے مرد کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ انھیں بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کے لیے مختصر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔انایا شربسول کا انتخاب ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف صرف 19 گیندوں میں 5 اور مجموعی طور پر 46 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنے پر کیا گیا جب کہ شربسول اس سے قبل کرسٹوفر مارٹن جینکس اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی تاریخ کی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں تاہم اب انھیں جس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے اس کے لئے آخری مرتبہ این بیل 2013 کی ایشز سیریز کے بعد نامزد ہوئے تھے جبکہ مجموعی طور پر یہ ایوارڈ صرف 4 کرکٹرز جم لیکر (1956)، ڈیوڈ اسٹیل (1975)، ایان بوتھم (1981) اور اینڈریو فلنٹاف (2005) حاصل کرچکے ہیں۔اس مرتبہ اس ایواڈ کیلیے مختصر فہرست میں شامل ہونے والوں میں شربسول کے ساتھ محمد فارح (ایتھلیٹکس)، کرس فروم (سائیکلنگ)، لیوس ہیملٹن (فارمولا ون)، انتھونی جوشوا (باکسنگ)، ہیری کین (فٹبال)، جوہانا کونٹا (ٹینس)، جونی پیکاک (پیرالمپک ایتھلیٹ)، ایڈم پیٹی (سوئمنگ)، جوناتھن ری (سپر بائکس) شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT