Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / انا ؤعصمت ریزی :ملزم رکن اسمبلی کو معطل کیا جائے :کانگریس

انا ؤعصمت ریزی :ملزم رکن اسمبلی کو معطل کیا جائے :کانگریس

نئی دہلی۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے اتر پردیش میں ایک دوشیزہ کی آبروریزی کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اس کو فوری طور پر معطل کیا جانا چاہئے ۔ کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے یہاں میڈیا سے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت آبروریزی کے ملزم رکن اسمبلی کیساتھ ہے اور ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ اس معاملے میں پولس اہلکاروں کو تو معطل کر دیا گیا ہے لیکن رکن اسمبلی پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ بی جے پی حکومت والی ریاستوں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور راجستھان میں خواتین پر ظلم و زیادتی بڑھی ہے ۔ خواتین کیساتھ ساتھ کمسن بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT