Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / انا ڈی ایم کے ایم ایل ایز کا جموں و کشمیر کیلئے عطیہ

انا ڈی ایم کے ایم ایل ایز کا جموں و کشمیر کیلئے عطیہ

پڈوچری ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے لیجسلیٹرس نے آج فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ جموں و کشمیر فلڈ ریلیف فنڈ کو عطیہ کردیں گے ۔ ڈپٹی لیجسلیٹر پارٹی لیڈر اے انبالاگن جنہوں نے وقفہ صفر کے دوران ارکان کی قرار داد کے بارے میں اعلان کیا ۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر میں آئے زبردست سیلاب سے زبر

پڈوچری ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے لیجسلیٹرس نے آج فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ جموں و کشمیر فلڈ ریلیف فنڈ کو عطیہ کردیں گے ۔ ڈپٹی لیجسلیٹر پارٹی لیڈر اے انبالاگن جنہوں نے وقفہ صفر کے دوران ارکان کی قرار داد کے بارے میں اعلان کیا ۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر میں آئے زبردست سیلاب سے زبردست جانی و مالی نقصان ہوا ہے جو یقینا ایک دلسوز واقعہ ہے ۔ انسانی بنیادوں پر ہم نے ایک مہینہ کی تنخواہ امدادی فنڈ کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مصائب میں گھرے لوگوں کی بروقت امداد کی جاسکے ۔ انہوں نے وزیر اعلی رنگا سامی سے درخواست کی کہ وہ بھی حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کا اعلان کریں ۔ مسٹر رنگا سامی نے اے آئی اے ڈی ایم کے ارکان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ۔

ہاسپٹل پر بم سے حملہ
الہ آباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : چند نامعلوم افراد نے آج یہاں ایک خانگی ہاسپٹل پر بم سے حملہ کردیا ۔ حملہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن دھماکہ کی شدت سے ہاسپٹل کے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے ۔ یہ واقعہ گذشتہ نصف شب کو رونما ہوا جب موٹر سائیکل پر سوار کچھ نوجوان ہاسپٹل پہنچے اور ایک خام بم سے حملہ کیا ۔ فینکس سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر الوک مشرا نے یہ بات کہی ۔ ڈپٹی پولیس کمشنر نیتی دیویدی نے کہا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT