Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / انا ڈی ایم کے کو الیکشن کمیشن سے پارٹی نشان حاصل

انا ڈی ایم کے کو الیکشن کمیشن سے پارٹی نشان حاصل

’’دو پتے‘‘ نشان الاٹ کیا گیا۔ چیف منسٹر پلانی سوامی کا بیان
چینائی۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے آج کہا کہ الیکشن کمیشن نے متحدہ انا ڈی ایم کے کو ’’دو پتے‘‘ انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ متحدہ انا ڈی ایم کے پارٹی کی قیادت وہ خود اور ڈپٹی چیف منسٹر اوپنیرا سیلم کررہے ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اب تک اس الاٹمنٹ کے تعلق سے سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ پلانی سوامی نے اس تبدیلی کو قابل خیرمقدم قرار دیا اور کہا کہ ہم کو خوشی ہے کہ پارٹی کو دو پتے انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔ یہ پارٹی کے لیے خوشی کا دن ہے۔ انا ڈی ایم کے ورکرس نے جشن منایا اور آتش بازی کرتے ہوئے پارٹی ہیڈکوارٹرس کے سامنے مٹھائی بھی تقسیم کی۔ یہ تبدیلی معزول پارٹی لیڈر وی کے ششی کلا کے لیے شدید دھکہ ہے جو اس وقت بنگلورو کی جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔ انہیں غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ ان کے بھتیجے اور پارٹی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ٹی ٹی وی دنیاکرن بھی محروس ہیں۔ پلانی سوامی نے کہا کہ ان کے گروپ کے تمام دستاویزات اور حلف نامے داخل کئے گئے تھے تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ پارٹی کے لیے انتخابی نشان کا ادعا ان کا حقیقی ہے اور پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ یہ مسئلہ گزشتہ اپریل سے زیر التوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT