Monday , February 26 2018
Home / شہر کی خبریں / انا ہزارے کا 17 فبروری کو دورہ حیدرآباد

انا ہزارے کا 17 فبروری کو دورہ حیدرآباد

حیدرآباد۔ 5 فبروری ( سیاست نیوز) ملک کے نامور سماجی جہد کار انا ہزارے جاریہ ماہ 17 فبروری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔ بتایا جاتا ہیکہ کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے ‘انتخابی نظام میں اصلاحات اور کرپشن کا خاتمہ کرنے جیسے تین نعروں پر 23 مارچ کو دہلی میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کے ایک حصہ کے طور پر مشاورتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ اے وی کالج گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے انا ہزارے حیدرآباد آئیں گے ۔ مسٹر وائی رجنی کانت نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حمایت نگر امرتا اسٹیٹ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا اور اس اجلاس سے انا ہزارے مخاطب کریں گے جبکہ اس اجلاس میں مختلف تنظیموں بشمول سوشل پوسٹ ‘ انڈیا اگینسٹ کرپشن والینٹرس تنظیم اس مشاورتی اجلاس کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس پروگرام کی تائید وحمایت کیلئے فون نمبر 7097050005 پر مس کال کرنے اور اس اجلاس و عظیم الشان جلسہ عام میں والینٹر کی حیثیت سے رضاکارانہ خدمات انجام دینے فون نمبر 7306030630 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT