Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / انا ہزارے کی سکیوریٹی میں اضافہ

انا ہزارے کی سکیوریٹی میں اضافہ

سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد حکومت مہاراشٹرا کا اقدام
ممبئی 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا حکومت نے سماجی جہد کار انا ہزارے کو فراہم کردہ زیڈ  ‘Z’ سکیوریٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ انا ہزارے کو سنگین نتائج پر مبنی دھمکی آمیز مکتوبات موصول ہورہے ہیں۔ مہاراشٹرا کے مملکتی وزیر داخلہ رام شنڈے نے کہا کہ انا ہزارے کو کچھ دنوں سے زیڈ سکیوریٹی دی جارہی ہے اب اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ انا ہزارے کی سکیوریٹی میں وقت بہ وقت بہتری لائی جارہی ہے اور انہیں دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔انہیں موصول ہونے والے تمام دھمکی آمیز مکتوبات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ان کی رہائش گاہ اور ان کے دفتر کے اطراف و اکناف پر بھی زائد فورس تعینات کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دھمکی آمیز تازہ خط کا جائزہ لیتے ہوئے گاندھیائی نظریہ کے لیڈر کی حفاظت کیلئے موثر بندوبست کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔ کل انا ہزارے کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز مکتوب میں ضلع لاتور کے مہادیو پنچال نامی شخص کا نام تحریر ہے ۔ اس خط کو عثمان آباد سے پوسٹ کیا گیا ہے۔مکتوب میں انا ہزارے کو دھمکی دی گئی ہے کہ ان کا حشر بھی نریندرا ڈھبولکر کی طرح ہوگا جنہیں دو سال قبل پونے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT