Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابات تک پولیس کو چوکس رہنے کا مشورہ

انتخابات تک پولیس کو چوکس رہنے کا مشورہ

یلاریڈی۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن کے اختتام تک پولیس، عملہ اور عہدیدار مکمل چوکسی اختیار کرنے ڈیویژن الیکشن آفیسر مسٹر وینکٹیشورلو نے مشورہ دیا۔ انہوں نے تحصیل آفس پر الیکشن کے موقع پر تحفظاتی معاملہ پر یلاریڈی سرکل انسپکٹر راما کرشنا کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والو

یلاریڈی۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن کے اختتام تک پولیس، عملہ اور عہدیدار مکمل چوکسی اختیار کرنے ڈیویژن الیکشن آفیسر مسٹر وینکٹیشورلو نے مشورہ دیا۔ انہوں نے تحصیل آفس پر الیکشن کے موقع پر تحفظاتی معاملہ پر یلاریڈی سرکل انسپکٹر راما کرشنا کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کو کہا۔ غیرقانونی طور پر شراب منتقلی، روپئے کی منتقلی، رائے دہندوں کو گمراہ کرنا جیسی حرکتوں پر کارروائی کرنے کو کہا۔ سرکل انسپکٹر نے کہا کہ پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیلدار سرینواس کمار نے ریٹرننگ آفیسر گنگا دھر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT