Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انتخابات سے جڑی خواتین کے پاس بیش قیمت زیورات

انتخابات سے جڑی خواتین کے پاس بیش قیمت زیورات

حیدرآباد 20 اپریل (سیاست نیوز) انتخابات میں مقابلہ کرنے والے سیاستدانوں کی بیویوں اور خاتون امیدواروں کے پاس لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہیں۔ 20 ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کی بیویوں کے پاس ایک کروڑ سے 5 کروڑ روپئے تک مالیت کے سونے اور ڈائمنڈ کے زیورات ہیں۔ اس کا انکشاف داخل کئے گئے حلفناموں میں کیا گیا ہے۔ زیادہ قیمتی زیورات رک

حیدرآباد 20 اپریل (سیاست نیوز) انتخابات میں مقابلہ کرنے والے سیاستدانوں کی بیویوں اور خاتون امیدواروں کے پاس لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہیں۔ 20 ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کی بیویوں کے پاس ایک کروڑ سے 5 کروڑ روپئے تک مالیت کے سونے اور ڈائمنڈ کے زیورات ہیں۔ اس کا انکشاف داخل کئے گئے حلفناموں میں کیا گیا ہے۔ زیادہ قیمتی زیورات رکھنے والے دس سیاستدانوں کی بیویوں اور خاتون امیدواروں کا تعلق وائی ایس آر کانگریس یا تلگودیشم سے ہے اس کے بعد ٹی آر ایس اور کانگریس کا شمار ہوتا ہے۔ ان میں زیادہ تر خواتین ان صنعت کاروں کی بیویاں ہیں جو اب سیاستداں بن گئے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کی اہلیہ وائی ایس بھارتی، نرسا راؤ پیٹ کے وائی ایس آر کانگریس امیدوار اے رامی ریڈی کی بیوی اے دکشیانی، چیوڑلہ کے ٹی آر ایس امیدوار کونڈہ ویشویشور ریڈی کی بیوی سنگیتا ریڈی، وجئے واڑہ حلقہ کے وائی ایس آر کانگریس امیدوار کونیرو راجندر پرساد کی اہلیہ کونیرو ویملا دیوی ، گنٹور لوک سبھا حلقہ کے تلگودیشم امیدوار جے جے دیو کی بیوی جی پدماوتی، ہندوپور اسمبلی حلقہ کے تلگودیشم امیدوار اور اداکار این بالا کرشنا کی اہلیہ این وسندھرا، صدر تلگودیشم این چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ این بھونیشوری، وائی وی سباریڈی کی بیوی وائی سورنا، لتا ریڈی اور وائی ایس آر کانگریس کی لوک سبھا چتور حلقہ کی امیدوار سمیتا کرن دس سرکردہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ جی ارونا کماری تلگودیشم کے پاس ایک کروڑ 43 لاکھ روپئے مالیت کے سونے و ہیرے کے زیورات ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس کی سمینا کرن کے پاس ایک کروڑ 48 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات ہیں۔ وہ آئی اے ایس آفیسر کرن کی اہلیہ ہیں۔ چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ بھونیشوری کے پاس ایک کروڑ پانچ لاکھ روپئے کے زیورات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT