Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابات میں الیکشن کوڈ کی پابندی ضروری

انتخابات میں الیکشن کوڈ کی پابندی ضروری

کاغذ نگر میں اجلاس سے میونسپل کمشنر کمار سوامی کا خطاب

کاغذ نگر میں اجلاس سے میونسپل کمشنر کمار سوامی کا خطاب

کاغذ نگر ۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن آفیسرس مسٹر ایشوریا تحصیلدار کاغذ نگر اور مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر کی زیر نگرانی میونسپل الیکشن میں حصہ لینے والوں کے لئے ایک خصوصی اجلاس کا محکمہ بلدیہ میں انعقاد عمل میں آیا۔ کُل 154 امیدوار 28 میونسپل وارڈس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر مسٹر کمار سوامی اور مسٹر ایشوریا نے امیدواروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیواروں پر پوسٹرس چسپاں کرنے سے پہلے یا دیواروں پر لکھنے سے پہلے الیکشن آفیسرس کی اجازت لی جائے نیز مالک مکان کی بھی اجازت لینی ضروری ہے جس دیوار پر وہ پوسٹرس چسپاں کررہے ہیں۔ مندر، مسجد، گورنمنٹ آفسس میں امیدوار کسی قسم کی تشہیر نہ کریں۔ ہینڈ بلس بھی اجازت لے کر چھپوائیں اور ہر امیدوار اپنے اپنے اخراجات کا حساب کتاب اپنے پاس رکھے ،کسی بھی وقت تنقیح کی جاسکتی ہے۔ محکمہ بلدیہ کے اس خصوصی اجلاس کے سلسلہ میں مخصوص نامہ نگاروں کو ہی اطلاع دی گئی جس کی وجہ سے کئی نامہ نگاروں نے الیکشن آفیسرس کو شکایت دی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 28میونسپل وارڈس میں 154 مرد و خواتین امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کل 43,633 ووٹرس ہیں جن میں 22,384 مرد اور 21,244 خواتین شامل ہیں۔ اس میونسپل الیکشن میں ایک امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایم ٹیک، دو امیدواروں کی تعلیمی قابلیت بی ٹیک، چار امیدوار پوسٹ گریجویٹ، 25امیدوار گریجویٹ، 34امیدوار انٹر میڈیٹ کامیاب، 61 امیدوار دسویں اور 28امیدوار ناخواندہ ہیں۔ میونسپل وارڈ 22ایس ٹی جنرل، وارڈ 6 اور 21 ایس سی خاتون، وارڈ 19 اور وارڈ 23ایس سی جنرل، وارڈ 28، 27، 12، 8، 4، بی سی جنرل، وارڈ 16، 14،10 بی سی خاتون، وارڈ 24،20،15، 11، 7، 5، 3 اور ایک خاتون جنرل اور وارڈ نمبر 26،25،18،17،13، 2غیر محفوظ زمرہ کے لئے مختص کردیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مسٹر کرشنا لعل ڈی ای اور مسٹر انجیا آر آئی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT