Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / انتخابات میں دولت کی طاقت کا مظاہرہ کرنے والوں کو مسترد کردینے کی اپیل

انتخابات میں دولت کی طاقت کا مظاہرہ کرنے والوں کو مسترد کردینے کی اپیل

شہر کی ترقی کو یقینی بنانے نمائندہ شخصیتوں کا انتخاب وقت کا تقاضہ ، ریاستی الیکشن کمشنر وی ناگی ریڈی کا میٹ دی پریس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 16جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمشنر وی ناگی ریڈی نے شہر حیدرآباد کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مجوزہ بلدی انتخابات میں پیسوں کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار وںکو مسترد کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔آج یہاں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ناگی ریڈی نے کہاکہ شہر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے نمائندہ شخصیتوں کا انتخاب ہی شہریوں او رگریٹر حیدرآباد کی ترقی کی ضمانت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میںرشوت خوری اور پیسوں کی تقسیم اہم مسئلہ ہے جس پر کنٹرول کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مگر عوام کا اس ضمن میںتعاون شہر اور شہریوں دونوں کی ترقی کے لئے قابلِ ستائش اقدام ثابت گا۔ وی ناگی ریڈی نے ریاستی حکومت کی ترقیاتی اقدامات کی ستائش کی بالخصوص گریٹر حیدرآباد کے ترقیاتی کاموں کو انہوں نے حکومت تلنگانہ کا مثالی اقدام قرار دیا ۔ ناگی ریڈی نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ ضلعی انتظامیہ کو مضبوط او رمستحکم بنانے کے لئے رائے دہی میںبڑھ چڑ ھ کر حصہ لیتے ہوئے حیدرآباد کو ہندوستان کا معاشی ہب بنانے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کی جارہی کوششوں میںتعاون کریں ۔ناگی ریڈی نے مزیدکہاکہ رائے دہی کے تناسب میںاضافے کے بغیر ترقیاتی پلان کی تکمیل ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی مجوزہ بلدی انتخابات میں بڑے پیمانے پر حصہ داری یقینی طور پر شہر کی ترقی اور شہریوں کے طرز زندگی میں ایک نئے انقلاب برپا کرسکتی ہے۔ ناگی ریڈی نے بتایاکہ اس بار اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات کے لئے 7,700پولیس اسٹیشن قائم ہیںاور اپنے سالانہ بجٹ میںایک پولنگ بوتھ کے لئے دس ہزار روپئے کا بجٹ مختص کیاہے تاکہ مذکورہ پولیس اسٹیشن کو عصری او ربنیادی سہولتوں سے لیس بنایاجاسکے۔ ناگی ریڈی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہر ایک ڈیویژن کے لئے ایک ریٹرننگ افیسر کا تقرر عمل میںلایا ہے تاکہ بلدی انتخابات پر قریب سے نظر رکھی جاسکے۔انہوں نے ان لائن اپنے ووٹر کارڈ کی جانچ کرنے بھی رائے دہندوں سے اپیل کی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ tsec.gov.in کے علاوہ ceotelangana.nic.in کے ذریعہ اپنے ووٹر شناختی کارڈ کی جانچ کی جاسکتی ہے اور پولنگ بوتھ نمبر کے ساتھ آن لائن ووٹر سلپ کا بھی پرنٹ آئوٹ نکالاجاسکتا ہے ۔انہوں نے رائے دہی کے دن عوام کو لمبی لمبی قطاروں سے بچانے کے لئے اس قسم کا اقدام اٹھانے کی بات کہی۔ ناگی ریڈی نے بتایاکہ 3500ویب کیمروں کے ساتھ گریٹر حیدرآباد کے مجوزہ بلدی انتخابات پر نظر رکھی جائے گی اسکے علاوہ انہوں نے بتایا کہ مصلح دستوں کی بھاری جمعیت کا بھی اس موقع پر استعمال کیاجائے گااور پولیس کے خصوصی دستوں کو حساس سمجھے جانے والے علاقوں میںمتعین بھی کیاجائے گا۔ ناگی ریڈی نے کہاکہ بہت جلدی اسٹیٹ الیکشن کمیشن ورنگل اور کھمم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا بھی اعلان کریگا۔

TOPPOPULARRECENT