Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت

انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت

نظام آباد:12؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مقامی ادارہ جات قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی سختی کے ساتھ عمل کئے جانے اگر کسی مقام پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کئے جانے کی صورت میں ٹول فری نمبر 18004256644 پر شکایت کرنے کی ریٹریننگ آفیسر رویندرریڈی نے بتایا۔ اس خصوص میں کلکٹریٹ میں کال سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ ہلپ سنٹر 24 گھنٹے کام کریگااور اے او گنگادھر ان کے انچارج رہیں گے ۔ لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی گئی۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج امیدواروں کے روبرو ریٹرینگ آفیسر نے انجام دیا۔پرچہ نامزدگی کو درست کروادیا گیا۔ نظام آباد میں جملہ 3 نامزدگیاں داخل کی گئی تھی۔ کانگریس، ٹی آرایس کے علاوہ آزاد امیدوار بھی پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ ان تینوں نامزدگیوں کو درست قرار دیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT