Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / انتخابات میں کالے دھن کو روکنے انکم ٹیکس کا ہیلپ لائن

انتخابات میں کالے دھن کو روکنے انکم ٹیکس کا ہیلپ لائن

نئی دہلی 15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات میں کالے دھن کا پتہ چلانے اور اِسے روکنے کیلئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر جاری کرتے ہوئے عوام کو مطلع کیاکہ وہ قومی دارالحکومت دہلی میں انتخابات کے دوران بھاری رقومات کی منتقلی سے متعلق کوئی مشتبہ حرکت نظر آئے تو وہ فوری ہیلپ لائن پر کال کریں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق

نئی دہلی 15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات میں کالے دھن کا پتہ چلانے اور اِسے روکنے کیلئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر جاری کرتے ہوئے عوام کو مطلع کیاکہ وہ قومی دارالحکومت دہلی میں انتخابات کے دوران بھاری رقومات کی منتقلی سے متعلق کوئی مشتبہ حرکت نظر آئے تو وہ فوری ہیلپ لائن پر کال کریں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے اپنے دفتر پر کنٹرول روم اور شکایتی نگرانکار سیل قائم کیا ہے جس کے ذریعہ انتخابی عمل میں کالے دھن اور غیرقانونی دولت کو مشغول کرنے کا پتہ چلاکر اِس پر قابو پایا جاسکے۔ یہ ٹول فری نمبر 1800110132 ہے جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

کجریوال اور سیسوڈیا پر
عدالت کا جرمانہ
نئی دہلی ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عدالت نے عام آدمی پارٹی لیڈرس اروند کجریوال اور منیش سیسوڈیا پر حاضر نہ ہونے کی بنا فی کس 2500 روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ مرکزی وزیر ٹیلی کام کپل سبل کے فرزند امیت سبل نے یہ مقدمہ درج کیا ہے ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے ان دونوں کو شخصی حاضری سے ایک دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست قبول کرتے ہوئے یہ جرمانہ عائد کیا ۔ دیگر پارٹی لیڈرس پرشانت بھوشن اور شاذیہ علمی کو جو آج حاضر عدالت ہوئے اس وعدہ پر رہا کیا گیا کہ جب کبھی سماعت ہوگی وہ حاضر ہوں گے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت 19 اپریل کو مقرر کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT