Tuesday , December 18 2018

انتخابات میں کامیابی کیلئے کانگریس میں اتحاد ضروری

مدہول /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے دنوں میں میری کامیابی عوامی تعاون اور پارٹی ورکرس کے اتحاد میں مضمر ہے ۔ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کی کامیابی اس پارٹی سے وابستہ ارکان پر ہی منحصر ہوتی ہے اور کسی بھی کامیابی کے پیچھے پارٹی ورکرس کے باہمی تعلقات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ اس بات کا اظہار جناب جی وٹھل ریڈی کانگریس پارٹی سینئیر

مدہول /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے دنوں میں میری کامیابی عوامی تعاون اور پارٹی ورکرس کے اتحاد میں مضمر ہے ۔ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کی کامیابی اس پارٹی سے وابستہ ارکان پر ہی منحصر ہوتی ہے اور کسی بھی کامیابی کے پیچھے پارٹی ورکرس کے باہمی تعلقات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ اس بات کا اظہار جناب جی وٹھل ریڈی کانگریس پارٹی سینئیر قائد و صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی بھینسہ نے تعلقہ مدہول میں کانگریس پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں انتخابات میں حصہ لینا میرے لئے ایک بڑا چیالنج ہے ۔ اس لئے بار بار پارٹی ورکرس کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد آنجہانی بی گڈنا سابق رکن اسمبلی مدہول کا خواب تھا کہ شہر مدہول کو ایک مثالی تعلقہ بنایا جائے میں اس خواب کو شرمندہ تعبیر کروں گا ۔واضح رہے کہ جناب افروز خان کانگریس پارٹی صدر منڈل مدہول کی رہائش گاہ پر مدہول منڈل کے موضع باسر کانگریس پارٹی قائیدین کا ایک اجلاس جی وٹھل ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں آنے والے انتخابات کیلئے ایک لائحہ عمل بنایا گیا اور اس موقع پر مسٹر ایم رمیش سابقہ سرپنچ باسر کو باسر ٹاون صدر کانگریس پارٹی منتخب کیا گیا جبکہ باسر گرام پنچایت کے ایک بی جے پی وارڈ ممبر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ واضح رہے کہ جی وٹھل ریڈی نے ماضی میں حلقہ اسمبلی مدہول سے ایم ایل اے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے اپنے قریبی حریف مسٹر وینوگوپال چاری رکن اسمبلی مدہول کے خلاف صرف 182 ووٹ سے شکست سے دوچار ہوئے تھے ۔ اس وجہ سے آئے دن ان کے قافلہ میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔ اس بار پارٹی ورکرس عہد کیا کہ کسی بھی صورت میں یہ موقع ہاتھ سے جائے نہ دیا جائے ۔ جی وٹھل ریڈی انتخابی میدان میں اترنا چاہتے ہیں اور پارٹی ورکرس کو یقین دلوایا کہ حلقہ مدہول سے انہیں کانگریس پارٹی کا ٹکٹ حاصل ہوگا ۔ حلقہ کی ترقی ہمارا خواب ہے ۔ اس میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ دیہی علاقوں کی ترقی صرف اورصرف کانگریس حکومت میں ممکن ہے ۔ کانگریس کا اقتدار میں رہنے کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمات ہے ۔ اس لئے آپسی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت دی ۔

اس موقع پر مسٹر جی وٹھل ریڈی نے ایم رمیش مسٹر سبھاش وارڈ ممبر صدر منڈل مدہول پارٹی میں شامل ہونے والوں کی گلپوشی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں افروز خان کانگریس پارٹی صدر منڈل مدہول جناب پی نرساگوڑ کانگریس پارٹی صدر بلاک مدہول جناب سید خالد مخدوم سابقہ ایم پی ٹی سی ، مسٹر نریندر راتھوڑ ایس ٹی سیل کنوینر آندھراپردیش ، مسٹر سوریندر ریڈی کوآپریٹیو سوسائٹی چیرمین مدہول سینوگوڑ ، بشیر احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT