Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک پیٹ کو مثالی بنانے کا اعلان

انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک پیٹ کو مثالی بنانے کا اعلان

اعظم پورہ چمن میں تلگو دیشم پارٹی کا انتخابی جلسہ ، محمد مظفر علی خاں کا خطاب

اعظم پورہ چمن میں تلگو دیشم پارٹی کا انتخابی جلسہ ، محمد مظفر علی خاں کا خطاب

حیدرآباد۔ 23 مارچ (پریس نوٹ) محمد مظفر علی خاں انچارج تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ و جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد نے تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ کی جانب سے اعظم پورہ چمن میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات میں وہ کامیاب ہوجائیں تو حلقہ ملک پیٹ کو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے۔ انہوں نے بحیثیت کارپوریٹر و انچارج تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ برسوں سے عوام کی خدمت انجام دی اور عوامی مسائل کو احسن طریقہ سے حل کیا گیا۔ وہ حلقہ کے عوام کیلئے محتاج تعارف نہیں ہے، کیونکہ تلگو دیشم پارٹی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ مساوی انصاف، امن و اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مساویانہ ترقی و بہبود اور غیرجانبداری پر سختی سے عمل کرے گی۔ ٹی ڈی پی کا 9 سالہ مثالی و پرامن دوراقتدار اس کا بین ثبوت ہے۔ ٹی ڈی پی تمام مذاہب و قوموں کو اقتدار میں مساویانہ حقوق دے کر دونوں ریاستوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔

اسی مناسبت سے تلگو دیشم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا سیکولر و امن پسند ووٹرس کی ذمہ داری ہے۔ بعد انتخابات دونوں ریاستوں میں تلگو دیشم کی منتخبہ حکومتیں ہوں گی اور نو تشکیل شدہ و منتخب شدہ ریاست تلنگانہ کو تلگو دیشم پارٹی سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرے گی کیونکہ چندرا بابو نائیڈو آئی ٹی ترقی و بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل و مسیحا ہیں۔ اس انتخابی جلسہ عام کو حلقہ ملک پیٹ کے تلگو دیشم کے سینئر و ممتاز قائدین جی کوٹیشور راؤ، امریندر گوڑ، محمد اسلم کارپوریٹر، ڈی سدھاکر ریڈی ، الحاج سید سلیم، سید موسیٰ مہدی، پروین کمار، سید خوین شاہ، عبدالقدیر، محمد غوث ، عبدالحنان، فیروز خان، سشیل اگروال، محمد غوث پاشاہ، جلیل خاں، ظہیر الدین ثمر، سنگی رینی سرینواس ریڈی فلور لیڈر جی ایچ ایم سی، محمد اسلم کارپوریٹر، سرینو کارپوریٹر، عبدالحنان، قاری ایم ایس خاں، پروین، سدھاکر ریڈی، اکرم قریشی اور بی نرسنگ راؤ کے علاوہ سینکڑوں افراد شریک جلسہ رہے۔

TOPPOPULARRECENT