انتخابات میں یوتھ کانگریس کا اہم رول

ناندیڑ میں سابق چیف منسٹر اشوک راؤ چوہان کا اظہار ِ خیال

ناندیڑ میں سابق چیف منسٹر اشوک راؤ چوہان کا اظہار ِ خیال

ناندیڑ۔18مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناندیڑ ضلع میں یوتھ کانگریس ہمیشہ ہی سے مستحکم و طاقتور رہی ہے اور چنائومیں یوتھ کانگریس ٹیم کا اہم رول رہا ہے۔ اس بار کے بھی لوک سبھا چنائو میں یوتھ کانگریس کی ٹیم پورے جوش و محنت کے ساتھ چنائو کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہے ۔ کانگریس قائدین اور کارکنوں کو چاہئے کہ وہ جوش و خروش کا مظاہرہ کریں ان خیالات کا اظہار سابقہ وزیر اعلیٰ اشوک رائو چوہان نے کیا۔ناندیڑ شہر کے اوم گارڈن فنکشن ہال میں آج دوپہر 12بجے یوتھ کانگریس کا ایک جلسہ منعقد ہوا تھا۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابقہ وزیر اعلیٰ اشوک رائو چوہان ، رُکن اسمبلی نائیگائوں حلقہ کے وسنت رائو چوہان ، ناندیڑ بلدیہ کے میئر عبدالستار ، ڈپٹی میئر آنند چوہان ، ترجمان بشن یادو، یوتھ کانگریس لوک سبھا حلقہ کے صدر وٹھل پائوڑے، ناندیڑ جنوب حلقہ کے صدر عبدالغفار ، ریاستی سیکریٹری کیدار پاٹل کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین موجود تھے۔اس اجلاس میں اشوک رائو چوہان نے مزید کہا کہ ناندیڑ ضلع میں کانگریس پارٹی آج سب سے زیادہ طاقتور پارٹی کے طور پر جانی جاتی ہے۔ کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام یوتھ کانگریس کی جانب سے ہمیشہ کیا جاتا رہا ہے۔ناندیڑ میں یوتھ کانگریس کی ایک قابل تعریف ٹیم آج موجود ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے۔ نوجوان ہی ملک کا مستقبل طئے کررہے ہیں اور ا مید ہے کہ نوجوانوں کی قیادت میں یہ ملک ترقی کرے گا ۔ یوتھ کانگریس کے اس جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنی شرکت درج کی۔

TOPPOPULARRECENT