Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / انتخابات والی ریاستوں میں آر ایس ایس کی ذہن سازی

انتخابات والی ریاستوں میں آر ایس ایس کی ذہن سازی

اجلاس میںبی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ کے علاوہ علاقائی پرچارکوں کی شرکت
کانپور ۔ 10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) چار ریاستوں بشمول یو پی میں آئندہ انتخابات پر بحث جاری ہے ‘ جبکہ آر ایس ایس کے پروگراموں میں توسیع کی جارہی ہے ۔ چنانچہ ایک پانچ روزہ اجلاس طلب کرنے کی توقع ہے جس میں ذہن سازی پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ یہ اجلاس کل سے کانپور میں منعقد کیا جائے گا جس میں آر ایس ایس کے تمام علاقائی عہدیدار شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے بموجب اترپردیش ‘ ہماچل پردیش ‘ اتراکھنڈ اور پنجاب میں عنقریب اسمبلی انتخابات مقرر ہیں ۔ ان ریاستوں کے بارے میں سنگھ پریوار کی حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ راشٹریہ سیئم سیوک سنگھ کا اجلاس سالانہ بنیاد پر ملاقات کیا جاتا ہے ۔ آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھگوت ‘ جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی اور 41 علاقائی پرچارک شہر پہنچ چکے ہیں تاکہ سالانہ اجلاس میں شرکت کریں ۔ علاقائی پرچار پرمک موہن اگروال نے آج کہا کہ رسمی اجلاس قائدین کے درمیان ربط کا ایک ذریعہ ثابت ہوگا ۔ ذرائع نے کہا کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹریز رام لال اور رام مادھو توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ بھی اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔ اگروال نے کہا کہ انہیں اس سلسلہ میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ علاقائی پرچارکوں کا سالانہ اجلاس ملک گیر سطح سے آنے والے پرچارکوں کا اجلاس ہوتا ہے ۔ یہ بہار کے ایک خانگی انجنیئرنگ کالج میں منعقد کیا جائے گا ۔ اجلاس کا پہلا مرحلہ 11تا 13جولائی منعقد ہوگا جس میں سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اگروال نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 40تنظیمیں جو آر ایس ایس سے مربوط ہیں بشمول وشوا ہندو پریشد ( وی ایچ پی ) اور بی جے پی کے علاوہ بھارتیہ مزدور سنگھ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اگروال نے کہا کہ اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں سیاست سے متعلق فیصلوں یا تجاویز پر بحث نہیں کی جاتی ۔ خانگی انجنیئرنگ کالج کا احاطہ جہاں اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے اس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT