Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انتخابات کیلئے تلگودیشم کی 3D ٹکنالوجی مہم

انتخابات کیلئے تلگودیشم کی 3D ٹکنالوجی مہم

بیک وقت 20 مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کی سہولت

بیک وقت 20 مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کی سہولت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم پارٹی بھی اب ان سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے جو کہ انتخابی مہم کے لیے 3D ٹکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں ۔ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو جو کہ سیاسی امور اور بحیثیت رابطہ کار اپنی ایک جدید ذہنیت کے حامل تصور کئے جاتے ہیں نے بھی 3D ٹکنالوجی کے ذریعہ بیک وقت 20 مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی عمومی طور پر ٹکنالوجی کے اعتبار سے دیگر سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے ہے جو کہ اپنی ویب سائٹ پر ہرطبقہ کو درکار مواد دستیاب رکھتی ہے لیکن مودی اور کے چندر شیکھر راو کے طرز پر 3D ٹکنالوجی کے استعمال میں تلگو دیشم کچھ پیچھے رہ گئی لیکن تلگو دیشم پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مسٹر نائیڈو کے پیغام کو ہر نفس تک پہنچایا جائے اور 3D کے ذریعہ عوام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے ۔ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو آج شام مشرقی گوداوری میں اپنے جلسہ عام سے خطاب کے دوران 3D ٹکنالوجی کا استعمال کریں گے جس کے ذریعہ وہ زائد از 20 مقامات پر نظر آئیں گے ۔ فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی ، تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ہی 3D سہولت سے استفادہ کررہے ہیں ۔ اب مسٹر نائیڈو کی جانب سے اس ٹکنالوجی کے استعمال کے بعد 3D ٹکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کی توقع کی جارہی ہے ۔ مسٹر نائیڈو کی تقاریر زائد از 20 مقامات پر دیکھی جاسکیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT