Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابات کے اخراجات کے تعلق سے شعور بیداری ضروری

انتخابات کے اخراجات کے تعلق سے شعور بیداری ضروری

کریم نگر میں تربیتی پروگرام سے جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب

کریم نگر میں تربیتی پروگرام سے جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب

کریم نگر۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات کے انعقاد میں اخراجات کی جانچ کمیٹی ( ای ای ایم ) کا رول بہت اہم ہے۔ جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد نے جمعرات کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں اخراجات کی جانچ کے لئے منعقدہ تربیتی پروگرام میں انہوں نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اخراجات کے خرچ پر کنٹرول و دھاندلیوں کے تدارک کیلئے اخراجات کی جانچ کمیٹی بہت ہی چوکسی کے ساتھ فرائض انجام دے۔ پرچہ نامزدگی سے قبل کئے گئے خرچ کو پارٹی کے کھاتے میں اندراج کرنے، پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد ہونے والے خرچ کو امیدوار کے کھاتے میں بتائیں۔ اس انتخابات میں پارلیمنٹ کے امیدوار کیلئے 70لاکھ، اسمبلی امیدوار کے لئے 28لاکھ خرچ کی حد مقرر کی گئی۔

پوسٹرس، بیانرس، تحفہ جات، ریالیاں، میٹنگس، اڈورٹائزمنٹس، تشہیر و دیگر تمام معاملات سے متعلق خرچ پر کارروائی کریں۔ ہینڈ پمفلٹس، پوسٹرس، بیانرس پر شائع کردہ کا نام لازمی طور پر درج ہو ورنہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انتخابات کے خرچ کے متعلق امیدواروں میں بیداری اجاگر کریں۔ نامزدگی کے 24گھنٹے قبل امیدوار و ایجنٹ کیلئے تجویز کردہ شخصی جوائنٹ اکاؤنٹ کھولیں۔ انتخابات کے لین دین اس اکاؤنٹ کے ذریعہ کریں۔ خرچ سے متعلق تمام شعبوں سے ہم آہنگی کے ساتھ ربط کریں۔ انتخابی خرچ کے مبصرین الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ اصولوں پر مبنی ہینڈ بک کا تفصیل سے مطالعہ کریں اور اس کا اعادہ کرکے احکامات کے مطابق عمل آوری کیلئے اقدامات کریں۔ اس پروگرام میں سرسلہ آر ڈی او کے سرینواس، اخراجات کی جانچ کے نوڈل آفیسر، اے سرینواس کمار، ٹریننگ نوڈل عہدیدار اے وینکٹیشور راو، انتخابی خرچ کی جانچ کے لئے متعین کردہ عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT