انتخابات کے بعد تیسرے محاذ کی حکومت ہوگی : ملائم سنگھ

ہتھراس (یوپی)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں نہ تو کانگریس کو اور نہ ہی بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی بلکہ مرکز میں تیسرا محاذ ہی حکومت تشکیل دے گا۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ انتخابات کے بعد ہی یہ فیصلہ ہوگا کہ تیسرے محاذ کی حکوم

ہتھراس (یوپی)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں نہ تو کانگریس کو اور نہ ہی بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی بلکہ مرکز میں تیسرا محاذ ہی حکومت تشکیل دے گا۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ انتخابات کے بعد ہی یہ فیصلہ ہوگا کہ تیسرے محاذ کی حکومت میں وزیراعظم کون ہوگا۔

سابق وزیر دفاع نے یو پی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سرحد پر سپاہیوں کو مناسب سہولتیں فراہم نہیں کررہی ہے۔ اگر تیسرے محاذ کو اقتدار ملے تو جوانوں اور کسانوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اترپردیش میں مسلمانوں کی دلجوئی کرنے میں مصروف پارٹیوں کے بارے میں کہا کہ ان پارٹیوں کو مسلمانوں کے ووٹ نہیں ملیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کو اترپردیش میں مسلمانوں کے 80% ارکان کی تائید حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT