Wednesday , December 12 2018

انتخابات کے بعد ہند ۔ پاک تجارتی تعلقات میں پیشرفت کی امریکہ کو توقع

واشنگٹن 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اُمید ظاہر کی کہ ہند ۔ پاک تجارتی تعلقات میں ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے بعد پیشرفت ہوگی۔ امریکی ذرائع نے کہاکہ باہمی تجارتی تعلقات گزشتہ چند سال میں 4 گنا ہوچکے ہیں اور اِن کی مالیت سالانہ 10 ارب امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔ اِن تعلقات کے متاثر ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ ہندوستان کے پارلیم

واشنگٹن 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اُمید ظاہر کی کہ ہند ۔ پاک تجارتی تعلقات میں ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے بعد پیشرفت ہوگی۔ امریکی ذرائع نے کہاکہ باہمی تجارتی تعلقات گزشتہ چند سال میں 4 گنا ہوچکے ہیں اور اِن کی مالیت سالانہ 10 ارب امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔ اِن تعلقات کے متاثر ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے اختتام پر دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی بوسٹن میں تقریر کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ امریکہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاء نیشا دیسائی بسوال نے کہاکہ امریکہ گزشتہ سال پاکستان کی معاشی ترقی سے بہت زیادہ حوصلہ محسوس کررہا ہے۔ حالانکہ پاکستان کو آئندہ کئی چیالنجس کا سامنا ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان اپنے سب سے بڑے پڑوسی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کرے گا جس سے اُسے کافی معاشی فوائد متوقع ہیں۔

TOPPOPULARRECENT