Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابات کے موقع پر امیدواروں کے خوش کن وعدے

انتخابات کے موقع پر امیدواروں کے خوش کن وعدے

بودھن15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ رکن پارلیمنٹ ضلع نظام آباد مسٹر مدھوگوڑ یاشکی کے پارلیمانی حلقہ میں شامل حلقہ اسمبلی بودھن خاص کر شہری علاقے کی عوام نے مسٹر یاشکی کا ہر عام انتخابات میں گرم جوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا ۔ جس کے باعث مسٹر یاشکی گذشتہ دو انتخابات میں اپنے حریف امیدوار پر یہاں سبقت حاصل کرتے رہے ۔ مسٹر یاشکی بوھدن

بودھن15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ رکن پارلیمنٹ ضلع نظام آباد مسٹر مدھوگوڑ یاشکی کے پارلیمانی حلقہ میں شامل حلقہ اسمبلی بودھن خاص کر شہری علاقے کی عوام نے مسٹر یاشکی کا ہر عام انتخابات میں گرم جوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا ۔ جس کے باعث مسٹر یاشکی گذشتہ دو انتخابات میں اپنے حریف امیدوار پر یہاں سبقت حاصل کرتے رہے ۔ مسٹر یاشکی بوھدن کی عوام سے بودھن تا بیدر ریلوے لائین کی توسیع کیلئے مرکز سے موثر نمائندگی کرنے کا وعدہ کرتے رہے لیکن گذشتہ دس سالوں کے دوران ریلوے لائین کے کاموں میں یہاں سے بیدر کی طرف دس میٹر کی بھی توسیع نہیں کی گئی ۔ تقریباً 70 سال قبل نظام دور حکومت میں نظام آباد تا بودھن بچھائی گئی ریلوے لائن میں تاحال کوئی توسیع کے کام انجام نہیں دئے گئے ۔ اگرچکہ میٹرگیج سے براڈ گیج میں تبدیل کی گئی ۔ یہاں کی عوام نے شہر کے وسط میں ریلوے ہالٹ اور ریلوے اوور برج تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ چونکہ دن اور رات کے اوقات میں جب بھی یہاں سے ٹرین گذرتی ہے تو ریلوے گیٹ بند کیا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس اہم روڈ پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے ۔ ٹریفک کو بحال کرنے یہاں ٹریفک پولیس اور عوام کو ٹرین گذرنے کے اوقات میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ چونکہ سارے دفاتر اور سرکاری کالجس و تعلیمی ادارے ریلوے شہری کی دوسری جانب واقع ہیں امتحانات کے وقت طلبہ کو ریلوے گیٹ عبور کرنے مشکل پیش آتی ہے ۔ یہ مسئلہ کافی قدیم ہے یہاں کی عوام نے 20 سال قبل این ڈی اے دور حکومت کے مرکزی ریلوے وزیر ممکتی وزیر بنڈارو دتاتریہ کے دورہ بودھن کے موقع پر وزیر موصوف کے علم میں بھی اس ریلوے گیٹ کا مسئلہ لایا تھا اور ریلوے لائین کی پڑوسی ریاست کرناٹک کے شہر بیدر تک توسیع کے کاموں میں سرعت لانے کی خواہش کی تھی ۔ بودھن کی عوام کا یہ المیہ ہے کہ سابقہ ارکان پارلیمنٹ نے کبھی بھی یہاں کے عوام مسائل کی یکسوئی میں دلچسپی نہیں دکھائی ۔ ہاں سابقہ چیرپرسن مجلس بلدیہ بودھن شریمتی سنیتا دیسائی کے دور میں شہر کے مرکزی مقام گاندھی پارک رکاس پیٹ میں عوام کی سہولت کیلئے ریلوے ہالٹ کیلئے بلدی اراضی مستحق کی گئی تھی بعد ازاں جناب محمد غوث الدین سابقہ چیرمین بلدیہ کے دلچسپی کے باعث ریلوے ہالٹ تیار ہوگیا ۔ اس ہالٹ کا آغاز ہوئے چار سال کا عرصہ گذرا لیکن آج تک ادھورا ہے کیونکہ یہاں کا پلیٹ فارم پوری طرح تیار نہیں ہوا ۔ بچوں ، بوڑھوں اور مریضوں و معذوروں کو یہاں سے ٹرین میں سوار ہونے مشکل پیش آتی ہے متذکرہ افراد کو اگر ٹرین میں سفر کرنا ہوتو وہ بودھن کے قدیم ریلوے اسٹیشن تک انہیں جانا ہوگا ۔ اس پلیٹ فارم پر پیش آنے والی دشواریوں سے سابقہ ریاستی وزیر مسٹر پی سدرشن ریڈی سابقہ رکن پارلیمنٹ مدھو گور یاشکی کو واقف کروایا گیا ۔ لیکن تاحال پلیٹ فارم کو حسب ضرورت اونچا کرنے کی قائد نے موثر نمائندگی نہیں کی سابقہ قائدین سے مایوس بودھن کے شہری ٹی آر ایس کے پارلیمانی امیدوار کے کویتا اور محمد شکیل عامر سے توقعات لگائے ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT