Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / انتخابات کے کامیاب انعقاد پر نیپال کو امریکہ کی مبارکباد

انتخابات کے کامیاب انعقاد پر نیپال کو امریکہ کی مبارکباد

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں حال ہی میں منعقدہ صوبائی اور پارلیمانی انتخابات کے ذریعہ ملک میں شفافیت و سب کا ساتھ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ امریکہ نے نیپال کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمالیائی مملکت میں یہ الیکشن تاریخی نوعیت کے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان ہیتھرنوریٹ نے کل نیپال کو امریکی حکومت کی جاب سے مبارکبادی کا پیغام بھیجا اور کہاکہ 26 نومبر اور 7 ڈسمبر کو پُرامن طریقہ سے انتخاب کا انعقاد یقینی طورپر کسی کارنامہ سے کم نہیں۔ اس طرح اب منتخب ہونے والے قائدین ملک کی ایک نئی تاریخ رقم کریں گے جہاں شفافیت اور سب کا ساتھ کو انتہائی اہمیت حاصل ہوگی اور ملک میں بہتر گورننس کا دور واپس آجائے گا ۔ امریکہ بھی نیپال میں تشکیل دی جانے والی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT