Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابی امور میں مائیکرو مبصرین کا اہم رول

انتخابی امور میں مائیکرو مبصرین کا اہم رول

کریم نگر ر5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی مبصر سی پارتھا سارتھی نے جمعہ کو ضلع پریشد میٹنگ ہال میں مائیکرو مبصرین کے تربیت پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ و بہتر طور پر انتخابات کی انجام دہی میں مائیکرو مبصرین کا رول بہت اہم ہے، مائیکرو مبصرین پولنگ مراکز میں پولنگ سے قبل کے انتظامات رپولنگ ایجنٹ کی حاضری بیالٹ کمپار

کریم نگر ر5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی مبصر سی پارتھا سارتھی نے جمعہ کو ضلع پریشد میٹنگ ہال میں مائیکرو مبصرین کے تربیت پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ و بہتر طور پر انتخابات کی انجام دہی میں مائیکرو مبصرین کا رول بہت اہم ہے، مائیکرو مبصرین پولنگ مراکز میں پولنگ سے قبل کے انتظامات رپولنگ ایجنٹ کی حاضری بیالٹ کمپارٹمنٹ کا انتظام بیالٹ باکس کی سیلنگ وغیرہ کا مشاہدہ کریں کسی بھی صورتحال میںپولنگ مراکز میں مقابلے میں موجود امیدوار کی جانب سے صرف ایک ایجنٹ ہی پر غور کریں۔ بیالٹ پیپرس کی تقسیم، رجسٹریشن میں اندراج وغیرہ جیسے پولنگ مراکز کے اندر ہونے والے کام اسی طرح پولنگ مراکز کے باہر احکامات کے مغائر کام ہو تو فوری راست طور پر ضلع الیکشن مبصر کے علم میں لائیں۔ مائیکرو مبصرین آزادانہ طور پر فرائض انجام دیتے ہوئے راست طور پر ضلع الیکشن مبصر کی زیر نگرانی ان کو جواب دینا ہوگا ۔ انتخابات کے فارئض انجام دینے والا عملہ انتخابی احکامات کے مغائر کام انجام دینے پر فوری ان کے علم میں لائیں۔ مائیکرو مبصرین انتخابات میں کسی بھی قسم کی خلفا ورزی ہونے پر ضلع الیکشن مبصر کے علم میں لائیں ۔ اس کے بعد کی کارروائی کیلئے ان کی رپورٹ بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ انتخابات آزادانہ ،شفافیت و بہتر طور پر انعقاد کیلئے بہتر طور پر فرائض انجام دیں۔ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کیلئے مائیکرو مبصرین کو ان کے فرائض و ذمہ داریوں پر اس موق عپر مکمل واقفیت اجاگر کی ۔ اس پروگرام میں پی ڈی ڈی آر ڈی اے،وجئے گوپال ضلع پریشد ڈپٹی سی ای او ستیاوتی کلسٹر ٹرینرس، ضلع میں مائیکرو مبصرین کی حیثیت سے تقرر کئے گئے مختلف سرکاری محکمہ جات و عملہ و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT