Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / انتخابی بیداری کیلئے چاول کے دانوں پر انتخابی نعرے

انتخابی بیداری کیلئے چاول کے دانوں پر انتخابی نعرے

جے پور ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ملک میں ہر طرف الیکشن کا بخار ہے تو عوام کو الیکشن کی اہمیت بتانے اور بیداری کیلئے نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں جس میں ایک منفرد طریقہ چاول کے دانے پر انتخابات سے متعلق نعرے تحریر کرنے کا ہے۔ جس خاتون نے یہ طریقہ اپنایا ہے اس کا کہنا ہیکہ اس طرح وہ چاول کے دانوں کو عوامی مقامات پر نمائش کیلئے رک

جے پور ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ملک میں ہر طرف الیکشن کا بخار ہے تو عوام کو الیکشن کی اہمیت بتانے اور بیداری کیلئے نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں جس میں ایک منفرد طریقہ چاول کے دانے پر انتخابات سے متعلق نعرے تحریر کرنے کا ہے۔ جس خاتون نے یہ طریقہ اپنایا ہے اس کا کہنا ہیکہ اس طرح وہ چاول کے دانوں کو عوامی مقامات پر نمائش کیلئے رکھیں گی تاکہ عوام کو انتخابات کی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے۔ اس خاتون کا نام نیروچھابڑا ہے جو 57 سال کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاول کے دانوں پر مختلف انتخابی نعروں کو تحریر کرنے کیلئے انہیں دو ماہ کا عرصہ لگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں چاول کے دانوں پر سیاسی نعرے تحریر کرنے کا حیال بھی دو ماہ قبل آیا تھا اور اس طرح سیاہ رنگ اور چھوٹے برش کا استعمال کرتے ہوئے وہ ہر چاول کے دانے پر صرف ایک ہی لفظ پینٹ کرتی ہیں حالانکہ اس فن سے وہ 1984ء سے وابستہ ہیں لیکن چاول کے دانوں پر انتخابی نعرے تحریر کرنے کا خیال انہیں صرف دو ماہ قبل آیا تھا اور وہ اب ان دانوں کی نمائش عوامی مقامات پر کرنا چاہتی ہیں تاکہ انتخابات سے متعلق عام آدمی میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ نیرو چھابڑا نے اب تک ایک چاول کے دانے پر سب سے زیادہ یعنی 108 حروف تحریر کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT