Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / انتخابی تشہیری اشیاء اور مواد کے لیے اجازت ضروری

انتخابی تشہیری اشیاء اور مواد کے لیے اجازت ضروری

سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بلدی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کی تشہیر پر حکام نے لگام کسنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر و کمشنر بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو باور کرایا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے لیے تیاری کیے جانے والے تشہیری اشیاء اور مواد کے لیے بلدیہ سے اجازت حاصل کریں ۔ ریٹرننگ آفیسر و کمشنر بلدیہ مسٹر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ بلدی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ تشہیری مہم کے لیے بھی اجازت حاصل کریں چونکہ تشہیری مہم میں استعمال کی جانے والی اشیاء اور مواد کے تعلق سے بلدیہ کی اجازت کو ریٹرننگ آفیسر نے لازمی قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پرامن ماحول اور صاف و شفاف طرز عمل سے انتخابات کا انعقاد کرنا ضروری ہے ۔ اور اس طرح کے تمام اقدامات اس ضمن میں کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال بلدیہ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع 82 ہزار 834 بیانرس ، کٹ آوٹس اور فلیکسی کونکال دیا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے انتخابات کے تعلق سے اخبارات ، پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے تعلق سے بات کی اور پیڈ نیوز کے تعلق سے اجلاس میں مشورہ پیش کیا اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کی تفصیلات بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے اخراجات چاہے وہ پیڈ نیوز کی شکل میں ہوں یا امیدوار کی راست حمایت والے ہوں انہیں امیدوار کے اخراجات میں شامل کیا جائے گا اور پیڈ نیوز و آرٹیکلس کے تعلق سے متعلقہ اداروں کو بھی قصور وار تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT