Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / انتخابی جلسہ میں ڈانس پروگرام، وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کو نوٹس

انتخابی جلسہ میں ڈانس پروگرام، وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کو نوٹس

دہرہ دون۔/22اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ اُتر کھنڈ ہریش راوت کی اہلیہ اور ہری دوار سے کانگریس کی امیدوار رینوکاراوت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں، جہاں انہوں نے بغیر اجازت مبینہ طور پر ایک عوامی جلسہ میں رقص کا پروگرام مرتب کیا اور سوشیل میڈیا پر اپنی ویب سائٹ کی تشہیر

دہرہ دون۔/22اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ اُتر کھنڈ ہریش راوت کی اہلیہ اور ہری دوار سے کانگریس کی امیدوار رینوکاراوت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں، جہاں انہوں نے بغیر اجازت مبینہ طور پر ایک عوامی جلسہ میں رقص کا پروگرام مرتب کیا اور سوشیل میڈیا پر اپنی ویب سائٹ کی تشہیر کی۔ تازہ ترین نوٹس انہیں کل جاری کی گئی کیونکہ انہیں جس عوامی جلسہ میں خطاب کرنا تھا وہاں ایک ڈانس شو بھی رکھا گیا تھا۔ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بی ایس دھانک نے کہا کہ اخبارات کی رپورٹس کی بنیاد پر نوٹسیں جاری کی گئیں اور اب ایس ڈی ایم لکسر اس کی تحقیقات کریں گے۔ ڈانس پروگرام رکھنے کا مقصد یہ تھا کہ عوام کو راغب کیا جاسکے۔ ڈانس پیش کرنے والی خاتون فنکاروں پر کانگریس ورکرس نے کرنسی نوٹس بھی برسائے تھ جس کی وجہ سے وہاں مجرے کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT