Saturday , December 15 2018

انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

نواز شریف کو عمران خان کا الٹی میٹم، لاہور میں ریالی سے خطاب

نواز شریف کو عمران خان کا الٹی میٹم، لاہور میں ریالی سے خطاب
لاہور۔ ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان نے 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ بوگس رائے دہی کی تحقیقاتی کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔ اس دوران عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے کارکنوں نے لاہور میں سڑکوں کی ناکہ بندی کی جس کے نتیجہ میں سارے ملک سے اس شہر کا رابطہ عملاً منقطع ہوگیا۔ عمران خان نے مال روڈ پر ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو خبردار کیا اور کہا کہ ’’نواز شریف ! آپ کے پاس اب صرف دو راستے ہیں۔ 2013ء انتخابات کی تحقیقات کیلئے ایک جوڈیشیل کمیشن تشکیل دیں یا پھر ہم آپ کو حکومت چلانے نہیں دیں گے‘‘۔ مئی 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے آج صبح لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر جمع ہوکر ٹائر جلاتے ہوئے ناکہ بندی کی جس کے نتیجہ میں ساری ٹرانسپورٹس خدمات معطل ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT