Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / انتخابی شکست ‘ مودی کی لہر کا نتیجہ : فلمساز مہیش منجریکر کا تاثر

انتخابی شکست ‘ مودی کی لہر کا نتیجہ : فلمساز مہیش منجریکر کا تاثر

ممبئی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایم این ایس ٹکٹ پر انتخابات میں شکست اٹھانے والے ڈائرکٹر مہیش منجریکر نے کہا کہ وہ کوئی تجربہ کار نیتا نہیں ہیں چونکہ وہ راج ٹھاکرے کو ایک فعال نوجوان لیڈر مانتے ہیں لہٰذا انہیں توقع تھی کہ اگر ایم این ایس کے ٹکٹ پر وہ انتخابی میدان میں اتریں تو انہیں کامیابی مل سکتی ہے لیکن شاید کوئی بھی مودی لہر کا صحیح اندازہ نہیں لگا پایا۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ جب بڑے اہم قائدین جڑ سے اکھڑ گئے تو پھر بھلا انکی کیا اوقات ہے۔ اسکے باوجود انہیں قابل لحاظ ووٹس ملے جس کیلئے وہ ووٹرس و راج ٹھاکرے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مستقبل میں بھی وہ انتخابات لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے منجریکر نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی کسی مخصوص لیڈر کی کوئی لہر چلی تو وہ انتخابی میدان سے دور رہنا ہی پسند کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT