Tuesday , December 11 2018

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

ادخال پرچہ نامزدگی تک ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت : ضلع کلکٹر ورنگل کا بیان

ادخال پرچہ نامزدگی تک ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت : ضلع کلکٹر ورنگل کا بیان

ورنگل /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتخابات کیلئے ضلع کے حکام تیار ہیں ۔ الیکشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ادخال پرچہ نامزدگی تک شہری اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کراسکتے ہیں ۔ ضلع ورنگل میں 2 پارلیمنٹ اور 12 اسمبلی حلقوں میں 30 اپریل پولنگ ، ضلع بھر میں 24 لاکھ 96 ہزار 622 ووٹرس کی تعداد ہے ۔ ان خیالات کا اظہار الیکشن آفیسر ضلع کلکٹر ورنگل بی کشن نے اخباری نمائندوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الیکشن آفیسر جی کشن نے کہا کہ ضلع کے عہدیدار انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہیں ۔ ضلع ورنگل میں دو پارلیمنٹ حلقہ ورنگل محبوب آباد کے علاوہ 12 اسمبلی حلقوں ورنگل مشرق ، ورنگل مغرب ( ہنمکنڈہ ) جنگاؤں اسٹیشن گھن پور ، پالاکورتی ، ڈورنگل ، محبوب آباد نرسم پیٹ ، پرکال ، وردھناپیٹ ، بھوپال پلی ، ملگ ، حلقوں میں انتخابات ہوں گے ۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد میں ساتھ دیں کسی بھی قسم کی گڑبڑ سے گریز کریں ۔

الیکشن کوڈ کے نافذ العلمل کی وجہ سے جلسہ ، جلوس ، گاڑیوں کے استعمال کیلئے اجازت لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو لبھانے کیلئے شراب ، پیسہ اور دیگر اشیاء کی فراہمی پر سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ 12 اسمبلی اور 2 پارلیمنٹ حلقوں کیلئے 2990 رائے دہی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جن میں سے 1568 حساس اور 735 انتہائی حساس مراکز کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ ضلع کلکٹر نے تمام الیکشن عہدیدار ، ریٹرنگ آفیسروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حدود میں آنے والے پولنگ مراکز کے تعلق سے معولمات سے آگاہی رکھیں ۔ پولنگ بوتھ پر ووٹرس کیلئے پینے کا پانی ، بیت الخلاء ، برقی کی سربراہی کی سہولیات فراہم کئے جائیں ۔ ورنگل پارلیمنٹ کیلئے ضلع کلکٹر پی کشن ہی ریٹرننگ عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے ۔ جبکہ محبوب آباد پارلیمنٹ حلقہ کیلئے جوائنٹ کلکٹر پاسومی باسو خدمات انجام دیں گی ۔ جملہ 24 لاکھ 96 ہزار 622 ووٹوں کی تعداد میں مرد ووٹروں 12 لاکھ 49 ہزار 531 خواتین 12 لاکھ 46 ہزار 906 کے علاوہ دیگر 185 ووٹرس کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔ سال 2009 کے انتخابات میں ضلع ورنگل میں 23 لاکھ 72 ہزار 84 ووٹرس کی تعداد تھی ۔ 5 سال کے عرصہ میں ایک لاکھ 23 ہزار 538 ووٹرس کا اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع بھر میں ورنگل مشرق حلقہ اسمبلی میں سب سے زائد ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 905 جبکہ حلقہ اسمبلی پرکال میں ایک لاکھ 87 ہزار 934 مرد ووٹرس کی تعداد زیادہ ہے ۔ اس موقع پر ایس پی کالی داس ، اربن ایس پی وینکٹیشور راؤ ، جوائنٹ کلکٹر پاسومی باسو ، میونسپل رورل کمشنر سورنا پانڈا داس اور دیگر موجود تھے ۔
٭ ٭ ٭

TOPPOPULARRECENT