Wednesday , December 19 2018

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

جگتیال۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جگتیال سے پرچہ نامزدگی ادخال کے موقع پر الیکشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین پر مقدمات درج کئے گئے۔ یہ بات جگتیال سرکل انسپکٹر نریش کمار نے ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کے بیانرس پر جمعرات بازار علاقے میں برقی کھمبے پر

جگتیال۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جگتیال سے پرچہ نامزدگی ادخال کے موقع پر الیکشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین پر مقدمات درج کئے گئے۔ یہ بات جگتیال سرکل انسپکٹر نریش کمار نے ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کے بیانرس پر جمعرات بازار علاقے میں برقی کھمبے پر نصب کرنے پر اور شیوا سائی لاج کے قریب برقی کھمبے پر اور اسی طرح میونسپل سے تعلق رکھنے والے کلاک ٹاور سرکل پر بنڈا شنکر کے نام فلیکسیاں نصب کرنے پر کوڈ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ایم سنجے کمار کے جھنڈے میونسپل کے امبیڈکر مجسمہ کی گریلس اور کلاک ٹاور سرکل پر باندھنے سے مقدمات درج کئے گئے جبکہ تلگودیشم پارٹی کے امیدوار ایل رمنا کے بیانرس اور جھنڈے میونسپل کے امبیڈکر مجسمہ کے گریلس اور کلاک ٹاور گریلس پر باندھنے سے کوڈ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے گئے جبکہ ٹی ڈی پی کی جانب سے ٹاٹا آٹو بغیر اجازت کرائے پر حاصل کرتے ہوئے اس میں ریالی کے موقع پر پانی کے پیاکٹس تقسیم کرنے پر گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT