Saturday , November 17 2018
Home / Top Stories / انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ہریش راؤ اور دیگر قائدین کو نوٹس

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ہریش راؤ اور دیگر قائدین کو نوٹس

اندرون 48 گھنٹے جواب طلبی ، 50 ہزار سے زائد رقم رکھنے پر ضبطی
چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر نظر آرہی ہیں ۔ لیکن الیکشن کمیشن نے اپنی پکڑ مضبوط کرتے ہوئے اب تک 40 کروڑ سے زائد رقم ضبط کر کے کئی سیاسی قائدین کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے ۔ آج کارگزار وزیر آبپاشی ہریش راؤ کو ایک نوٹس جاری کردی گئی ہے جس میں اندرون 48 گھنٹے جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس بات کا انکشاف آج سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں تلنگانہ چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر رجت کمار نے بتائی اور کہا کہ شہر میں 50 ہزار سے زائد رقم رکھنے پر اس رقم کو ضبط کرلیا جائے گا ۔ اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔ اگر رسید کے ساتھ رقم رکھنے پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی ۔ اور اسٹیشن ہاوز آفیسر اور ڈی ای او کی نگرانی میں یہ رقم کی تفصیل بتاکر رقم واپس لی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی وقت بہت قریب آتا جارہا ہے ۔ اس وجہ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں اور جگہ جگہ تلاشی مہم بھی جاری ہے ۔ اب تک تلنگانہ بھر میں 40 کروڑ سے زائد رقم کے علاوہ 50 لیٹر سے زائد دیسی شراب بھی ضبط کرلیا گیا ہے اور کئی افراد کے بانڈاور مقدمات بھی کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بوگس ووٹرس کے خلاف کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ اگر کوئی شخص ڈبل ووٹ کا استعمال کریں گے تو ان پر قانونی کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات سے ایسے اطلاعات موصول ہورہے ہیں کہ ایک شخص تین تین ووٹ استعمال کررہا ہے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ رائے دہی کے وقت بالامنتری پولیس کو طلب کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT