Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، مودی کو کلین چٹ

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، مودی کو کلین چٹ

احمد آباد /8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے گجرات پولیس نے آج ایک میٹرو پولیٹن عدالت میں کیس بند کردینے کی رپورٹ داخل کی ہے۔ مودی پر لوک سبھا انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ کرائم برانچ کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ ہم نے میٹرو پولیٹن عدالت میں اس کیس کو بند کرنے کی رپورٹ داخل کی ہے۔ اس رپورٹ میں پولیس نے کہا ہے کہ مودی کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، جب کہ یہ کیس میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ایم ایچ سنیل کی عدالت میں داخل کیا گیا تھا۔ اس سوال پر کہ آیا اس کیس میں جسے الیکشن کمیشن نے داخل کیا تھا مودی کو کلین چٹ دی جائے؟۔ انھوں نے کہا کہ مودی کے خلاف ایسا کوئی معاملہ درج نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT