Tuesday , December 11 2018

انتخابی ضابطہ اخلاق کے تمام زیر تصفیہ معاملات کی یکسوئی کی ہدایت

مظفر نگر ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 2009 ء کے عام انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تمام زیر تصفیہ معاملات کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں 2012 ء کے اسمبلی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اترپردیش الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ک

مظفر نگر ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 2009 ء کے عام انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تمام زیر تصفیہ معاملات کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں 2012 ء کے اسمبلی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اترپردیش الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کی گئی تھی ۔ دریں اثناء سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جو مظفر نگر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھی ہیں، نے استغاثہ کو ہدایت کی کہ وہ اس نوعیت کے تمام معاملات کی عاجلانہ یکسوئی کریں جو ہنوز ڈسٹرکٹ عدالت میں زیر تصفیہ ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ بھی ہدایت آنے والے لوک سبھا انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کی ہے ۔ دریں اثناء چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے بھی تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ان کی عدالتوں میں جو بھی زیر تصفیہ معاملات نہیں، ان کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT