Wednesday , May 23 2018
Home / سیاسیات / انتخابی عمل پر عوامی اعتماد بحال کرنے پر زور

انتخابی عمل پر عوامی اعتماد بحال کرنے پر زور

مغربی بنگال بلدی انتخابات کے دوران تشدد پر یچوری کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ مغربی بنگال کے اسٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کو اگر وہ انتخابی عمل میں یقین بحال کرنے کیلئے کام نہ کرے تو حکمراں ترنمول کانگریس کے ’’جمہوریت کو تباہ کرنے کے پراجکٹ‘‘ میں ایک سازشی اور سازباز کرنے والے کے طور پر دیکھا جائے گا۔ اس ریاست میں پنچایت انتخابات کے دوران کئی اضلاع میں تشدد اور ایک شخص کی ہلاکت اور دیگر کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر یچوری نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) جمہوریت کی بحالی اور معمول کے حالات کو بحال کرنے کیلئے عوام کے ساتھ جدوجہد کرے گی۔ یچوری نے ٹوئیٹر پر کہا کہ مغربی بنگال کے الیکشن کمیشن کو اس عمل میں یقین اور بھروسہ بحال کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا ورنہ اسے ٹی ایم سی کے جمہوریت کو تباہ کرنے کے پراجکٹ میں ایک سازشی کے طور پر دیکھا جائے گا۔ ساؤتھ دیناجیور ڈسٹرکٹ کے تپان علاقہ میں ایک پولنگ اسٹیشن کے اندر ایک بم پھینکنے کے بعد ایک شخص ہلاک اور دیگر تین اشخاص زخمی ہوگئے۔ پولیس کو ہنوز موت کی توثیق کرنی ہے۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو پنچایت انتخابات کیلئے رائے دہی شروع ہونے کے تین گھنٹوں کے اندر کئی اضلاع سے تشدد کی شکایات موصول ہوئیں۔ کمیشن پولیس سے ضروری کارروائی کرنے کیلئے کہا ہے۔ ایس ایس سی کے عہدیداروں نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT